ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انجم پرویز بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ بی ایم آر سی ایل کے نئے ایم ڈی مقرر

انجم پرویز بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ بی ایم آر سی ایل کے نئے ایم ڈی مقرر

Thu, 15 Jul 2021 12:01:31    S.O. News Service

بنگلورو،15؍جولائی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے انتظامیہ میں آج ایک بڑی سرجری کرتے ہوئے تین آئی پی ایس افسروں کے ساتھ دو آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ بی ایم آر سی ایل (BMRCL) کے مینجنگ ڈائرکٹر راکیش سنگھ کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ پرویز انجم آئی اے ایس کو بی ایم آر سی ایل کا نیا ایم ڈی مقرر کیا ہے۔ انجم پرویز جو اب تک محکمہ ہارٹیکلچر اور سریکلچر کے چیف سکریٹری تھے ان کی جگہ راجیندر کمار کٹریا کا تبادلہ کرکے فوری عہدہ کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Share: